تازہ ترین
ہوم / پاکستان / رابطہ کیوں نہ ہوسکا، نواز شریف اور مریم نواز کے موبائل فون کہاں گئے، جہاز میں کیا کچھ ہوا، حیرت انگیز انکشافات

رابطہ کیوں نہ ہوسکا، نواز شریف اور مریم نواز کے موبائل فون کہاں گئے، جہاز میں کیا کچھ ہوا، حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نااہل نوازشریف اور ان کے صاحبزادی مریم نواز کی ابوظہبی سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر بزنس کلاس میں نیب کی ٹیم بھی ساتھ بیٹھ گئی ، پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی نیب ٹیم نے باپ بیٹی سے موبائل فونز لے لئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی سے لاہور کے لئے میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز جب روانہ ہوئے تو انہیں بزنس کلاس میں بیٹھایا گیا جہاں ان کے ساتھ نیب کی تین رکنی ٹیم بھی موجود تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے

کہ میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو معلوم نہیں تھا کہ ان کیساتھ شریک سفر نیب کی خصوصی ٹیم بھی شامل ہے لیکن انہیں ابو ظہبی ایئرپورٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ نیب کی ٹیم یہاں ان کی گرفتاری کیلئے آچکی ہے لیکن امارات وزارت دفاع حکام سے بات چیت مثبت نہ ہونے پر نہیں پاکستانی حدود سے ہی اپنے حصار میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ۔تاہم ذرائع کے مطابق نوازشریف کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ شریک سفر نیب کی ٹیم بزنس کلاس میں ہی موجود ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *