تازہ ترین
ہوم / شوبز / ڈرامہ سیریل ’’دھواں‘‘سے شہرت پانے والے اداکار عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا، کینیڈا میں ٹرک چلانے لگے، محب وطن پاکستانی عاشر عظیم کے پاکستان چھوڑنے کی وجہ جان کر ان کےچاہنے والے آبدیدہ ہوگئے

ڈرامہ سیریل ’’دھواں‘‘سے شہرت پانے والے اداکار عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا، کینیڈا میں ٹرک چلانے لگے، محب وطن پاکستانی عاشر عظیم کے پاکستان چھوڑنے کی وجہ جان کر ان کےچاہنے والے آبدیدہ ہوگئے

لاہور (نیوز ڈیسک) ڈرامہ سیریل دھواں سے شہرت پانے والے محب وطن پاکستانی اداکار عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق 1992 میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ‘دھواں’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا۔عاشر عظیم نے ا س حوالے سے ایک ٹویٹ کیا ہے۔عاشر عظیم اپنے ٹویٹر پیغام

میں پاکستان چھوڑنے کی تصدیق کی ہے۔عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ میں نے ملک چھوڑ دیا ہے، کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں۔ شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں، یہ تو ہمیشہ ایسے ہی تھے، میں یہاں کے لوگوں سے مایوس ہوگیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اصول کی بات نہیں کرتے ۔لوگ اصولوں کے لیے نہیں لڑتے۔اصولوں ہر ہنستے ہیں۔انہیں شریف، زرداری اور راؤ جیسے لوگ ہی ملیں گے۔بس نام تبدیل ہو جائیں گے۔اپنے پیغام میں عاشرعظیم نے ڈرامہ سیریل ‘دھواں’ کا ایک سین بھی شیئر کیا،جس میں وہ یعنی اے ایس پی اظہر ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ ملکی حالات پر گفتگو کرتے نظر آئے۔ گفتگو کے دوران اظہر اپنے دوست نیڈو سے کہتا ہے، ‘آج ہم جو بھی ہیں، وہ اس ملک کی وجہ سے ہیں۔ عاشر عظیم نے 20 سال بعد مالک کے نام سے ایک فلم بھی بنائی تھی۔جس پر سنسر بورڈ نے پابندی لگا دی گئی تھی۔عاشر عظیم نے فلم سے پابندی ہٹوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔عاشر عظیم وہ کیس تو جیت گئے اور فلم بھی ریلیز ہوگئی، لیکن اس سب قصے میں انہیں کافی زیادہ مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا یاد رہے عاشر عظیم پاکستان کسٹمز میں ایک اہم عہدے پر تعینات تھے، لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیا اور پھر پاکستان بھی چھوڑ دیا اور اب وہ کینیڈا میں ٹرک چلاکر گزر بسر کر رہے ہیں، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔اور کہا تھا کہ میں ٹرک چلاتا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔سوشل میڈیا پر بھی عاشیر عظیم کی ملک چھوڑنے کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے۔۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے عاشر عظیم ایک محب وطن پاکستانی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *