تازہ ترین
ہوم / پاکستان / فواد چوہدری کے آبائی حلقے جہلم میں تحریک انصاف کا کمزور سیاسی شو، کپتان خالی کرسیاں دیکھ کر پریشان

فواد چوہدری کے آبائی حلقے جہلم میں تحریک انصاف کا کمزور سیاسی شو، کپتان خالی کرسیاں دیکھ کر پریشان

جہلم(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا جہلم میں جلسہ کمزور سیاسی شوثابت ہوا۔ تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی کم تعداد اور خالی کرسیوں نے پارٹی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے بدھ کے روز تحریک انصاف نے

پنجاب کے شہر جہلم میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مقامی قیادت بھی موقع پر موجود تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جہلم میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی رہی۔جلسے میں موجود خالی کرسیوں نے مقامی قیادت کے لیے نئی پریشانی کھڑی کردی۔اس موقع پر بھی خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مخالفین پرخوب تنقید کی ۔انکا کہنا تھا کہحکمرانوں کی چوری،،کرپشن کی قیمت قوم مہنگائی کی صورت میں چکارہی ہے۔قرض کی ادائیگی کے لیےبجلی پرٹیکس لگایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ عوام کا پیسا عوام پرخرچ کریں گے۔کرپٹ شخص کرپشن ختم نہیں کرسکتا۔حکمران سندھ اورپنجاب پولیس کے ذریعے لوگوں پرظلم کرتے ہیں۔جب تک ادارے ٹھیک نہیں کریں گےتب تک پیسا اکٹھا نہیں ہوگا۔۔زرداری اورنوازشریف سے جان چھڑانی ہے۔یاد رہے کہ جہلم پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا آبائی علاقہ ہے اور انکے عالقے میں فلاپ شو تحریک انصاف کے لیے درد سر بھی بن سکتا ہے لیکن ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوئی اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کے جہلم میں منعقدہ جلسے کچھ خاص پذیرائی حاصل نہ کرپائے۔اس کی وجہ تحریک انصاف کی غیر مقبولیت نہیں بلکہ مقامی قیادت کے آپسی اختلافات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *