تازہ ترین
ہوم / پاکستان / تحریک انصاف کے اہم رہنما تاحیات نااہل قرار

تحریک انصاف کے اہم رہنما تاحیات نااہل قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 149 سے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔ اپیل پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سرابرہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نواز کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا تھا،ایسا تو نہیں ہوسکتا کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی ہے۔

کیس میں تو پہلے ہی واضح تاحیات نا اہلی کا فیصلہ دیا گیا ہے اور واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نوازکو تاحیات نااہل قراردیا گیا ہے،ہم فیصلے لکھ لکھ کر تھک جاتے ہیں وکلا پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے۔جس پر سپریم کورٹ نے این اے 149 سے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کردی جس کے بعد رائے حسن نوازالیکشن کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *