تازہ ترین
ہوم / پاکستان / شہباز شریف کی جوشیلی تقاریر، سوشل میڈیا پر لیگی کارکنوں نے اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانا شروع کردیا

شہباز شریف کی جوشیلی تقاریر، سوشل میڈیا پر لیگی کارکنوں نے اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانا شروع کردیا

اسلام آباد(آن لائن )سابق وزیر اعلیٰ کی جوشیلی تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لیگی کارکنان نے خود ہی اپنے لیڈر کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ہے ۔شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تقاریرمیں وہ جوش خطابت میں کہتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے بعد کے پی کے کو پنجاب اور کراچی کو

لاہورپھر لاہور کو پیرس،پنجاب کو ترکی اور پاکستان کو ملائشیا بنا کر دم لو نگا،شہباز شریف کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ضرب تقسیم چل پڑی ہے کہ پیرس کو ترجیح دی جائے یا ملائشیاکو،کراچی والے ڈائریکٹ پیرس آنے کے لیے بے تاب جبکہ کے پی کے والوں نے پنجاب آنے سے انکار کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *