تازہ ترین
ہوم / کالم و مضامین / ن لیگ کو دھاندلی سے ہرایا گیا لیکن کوئی ہماری سنتا ہی نہیں۔۔۔حامد سعید اختر

ن لیگ کو دھاندلی سے ہرایا گیا لیکن کوئی ہماری سنتا ہی نہیں۔۔۔حامد سعید اختر

ن لیگ کو دھاندلی سے ہرایا گیا لیکن کوئی ہماری سنتا ہی نہیں
محمود اچکزئ مجلس عمل کے صلاح الدین سے ہارگئے لیکن مجلس عمل کے مولانا فضل الرحمن فرماتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
لاہور کی دس نشستوں میں سے چھ پر پی ٹی آئ کو شکست ہوئ لیکن ن لیگ کا کہنا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
گوجرانوالہ کی تمام نشستیں ن لیگ نے جیتیں کیونکہ دھاندلی ہوئی ہے۔
سرگودھا کی تمام نشستیں ن لیگ نے جیتیں کیونکہ دھاندلی ہوئی ہے۔
نارووال کی ساری نشستیں ن لیگ نے جیتیں کیو نکہ۔۔۔
جیپ کا نشان چوہدری نثار کو دیا گیا تا کہ فوج کی سر پرستی کا تاثر ملے-جیپ کے نشان والے تمام امیدوار ہار گئے سواے بلوچستان کے ایک امیدوار کے کیونکہ دھاندلی ہوئی ہے۔
کراچی میں بلاول بھٹو لیاری سے ہار گیا کیونکہ دھاندلی ہوئی ہے۔
پاک سر زمین پارٹی ایجنسیوں نے بنوائ لیکن اسے ایک نشست پر بھی کامیابی نہ ملی کیونکہ دھاندلی ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمن دونوں نشستوں پر ہار گئے کیو نکہ دھاندلی ہوئی ہے۔
سعد رفیق دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرا کر بھی ہار گیا کیونکہ دھاندلی ہوئی ہے۔
خواجہ آصف دوبار ووٹ گنتی کرا کر آخر جیت گیا کیونکہ دھاندلی ہوئی ہے۔
رانا ثنا اللہ ہارنے کے بعد دوبارہ گنتی میں آخر کامیاب ہوہی گیا کیونکہ دھاندلی ہوئی ہے۔
گویا ن لیگ کے سب جیتنے والے بھی دھاندلی سے جیتے ہیں؟؟؟؟
ڈان گروپ، جنگ گروپ، میر، سیٹھی، رسواے عالم و دیگر لفافہ گروپ کے میر وزیر، رؤفی، دوپہری، مغربی، عرفانی و ڈھلوانی صبحی دوپہری و شامی اب تو کچھ کریں کہ بہت دھاندلی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *