تازہ ترین
ہوم / پاکستان / نجم سیٹھی کی جانب سےعمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، عدالت نے کپتان کو بڑا سرپرائز دیدیا

نجم سیٹھی کی جانب سےعمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، عدالت نے کپتان کو بڑا سرپرائز دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک)نجم سیٹھی کی جانب سےعمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، عدالت نے کپتان کو بڑا سرپرائز دیدیا۔ ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ پر عمران خان سے جواب طلب کر لیا ہے، نجم سیٹھی کی جانب

سے دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے سیاسی جلسوں میں ان پر کرپشن کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے ان کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچا لہٰذا عدالت 10 کروڑ روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کرے عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *