تازہ ترین
ہوم / پاکستان / امریکہ کے آلہ کارنہیں بن سکتے،ٗبرابری کی بنیاد پرتعلقات چاہتے ہیں، فواد چوہدری نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیدیا

امریکہ کے آلہ کارنہیں بن سکتے،ٗبرابری کی بنیاد پرتعلقات چاہتے ہیں، فواد چوہدری نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیدیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ خطے کی پالیسی پر اس کے آلہ کار نہیں بن سکتے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے

کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سی پیک معاہدوں کے پابند ہیں اور ان معاہدوں پر پارلیمان بھی نظر رکھے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو چین اور پاکستان کی حکومتیں باہمی رضا مندی سے سی پیک منصوبوں میں تبدیلی لائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *