تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / سعودی فرمانروا کا عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

سعودی فرمانروا کا عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں جیت کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان نے بھی عمران

خان کو الیکشن میں جیت پر مبارک باد دی ہے۔جو کہ کچھ روز میں ہی بطور وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔۔سعودی سفیر نے 27 جولائی کو عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔۔عمران خان نے سعودی سفیر کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔جسے سعودی سفیر کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔یاد رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے دسویں عام انتخابات کے بعد سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کو مبارکبا دی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پو مبارکباد دی ہے۔ جبکہ سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف المالکی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف المالکی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا پیغام بھی پہنچایا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان کیساتھ تعلقات میں مزید بہتری آنے کی توقع ظاہر کی ہے۔اس دوران سعودی سفیر نواف المالکی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مطلع کیا کہ سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان عمران خان کے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *