تازہ ترین
ہوم / پاکستان / اپوزیشن کے بنچوں پر بیٹھ کر کیا کرنے والے ہیں، انتخابات کے بعد آصف زرداری نے خاموشی توڑ دی، دھماکہ خیز اعلان

اپوزیشن کے بنچوں پر بیٹھ کر کیا کرنے والے ہیں، انتخابات کے بعد آصف زرداری نے خاموشی توڑ دی، دھماکہ خیز اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن بنچوں پربیٹھ کرمنشور پرعمل کریں گے،،جمہوریت کے دائرے میں رہ کرحالات کا مقابلہ کریں گے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہمارا مشن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اس موقع پرنومنتخب

ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہماری برداشت بڑھے گی اورہم برداشت کے راستے پر چلیں گے۔ جمہوریت کا نقصان ملک کا اور ہمارا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دائرے میں رہنا ہے اورحالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب،، کے پی اور بلوچستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہمارا مشن ہے۔ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب ترقی کرے اورعوام کو مشکلات سے نجات ملے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر اپنی پارٹی کے منشور پر عمل کریں گے۔ ہم آگے بڑھیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔ بعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان بچانا ہے۔ہماری جدوجہد ایک دن کی نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری جدوجہد سے ملک کا اورپارٹی کا نام روشن ہوگا۔ پارلیمنٹ میں بیٹھ کراپنے نظریے اورمعاملات کو لیکرچلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ پر فخرہے کہ آپ نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا اورکامیاب ہوئے۔ یہ مشکل راستہ ہے مگر ہم اس راستے پر چلیں گے۔ واضح رہے کل اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *