تازہ ترین
ہوم / پاکستان / قومی اسمبلی میں عمران خان نے ملازم سے کالی واسکٹ لیکر کیوں پہنی، دلچسپ وجہ سامنے آگئی

قومی اسمبلی میں عمران خان نے ملازم سے کالی واسکٹ لیکر کیوں پہنی، دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لیکر تصویر بنوائی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سفید شلوار قمیض زیب تن کیے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ۔

جہاں انہوں نے پہلے اپنی رجسٹریشن کرائی۔ قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے تصویر بنانے کی باری آئی تو عمران خان کو مشورہ دیا گیا کہ کالی ویسٹ کوٹ میں اچھی تصویر آئے گی جس پر عمران خان نے کمیٹی روم میں لٹکی ویسٹ کوٹ پہننے کی بجائے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لے کر تصویر بنوائی۔

 

مزید پڑھیئے: فواد چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کی ووڑسے باہر ہوگئے،ا ب وہ وزیراعلیٰ کیوں نہیں بن سکتے

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑسے باہرہوگئے ۔تفصیلات کے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑسے باہرہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدریبھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل تھے تاہم

عمران خان کی ہدایت پرانہوں نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی اوررکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے سے پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوگئی اورقانونی طور پر اب وہ وزارت اعلی کی دوڑسے بھی باہرہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑسے باہرہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *