تازہ ترین
ہوم / پاکستان / یوم آزادی کے دن امن دشمنوں کا وار، زوردار دھماکے سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

یوم آزادی کے دن امن دشمنوں کا وار، زوردار دھماکے سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

نوشکی (نیوز ڈیسک) یوم آزادی کے دن امن دشمنوں کا وار، زوردار دھماکے سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ۔نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوشکی میں مسجد روڈ کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔زخمی افراد کو طبی

امداد کے لیے اسپتال لے جانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک دو ہلاکتوں کا خدشہ ہے البتہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *