تازہ ترین
ہوم / پاکستان / دعا ہے کہ پاکستان امن وسلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے، کشمیر جدوجہد آزادی کے رہنمائوں کا پاکستانیوں کیلئے شاندار پیغام

دعا ہے کہ پاکستان امن وسلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے، کشمیر جدوجہد آزادی کے رہنمائوں کا پاکستانیوں کیلئے شاندار پیغام

کشمیر(نیوز ڈیسک)کشمیر جدوجہدِ آزادی کے روح رواں سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر سے اپنے پیغام میں بزرگ رہنما نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری

قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کی شکر گزار ہے۔حریت رہنما نے کہا کہ عمران خان کی نئی آنے والی حکومت عدل و انصاف اور مدینہ جیسی سہولتیں فراہم کرے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں یوم آزادی کے موقع پرکشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی۔کشمیری رہنما میر واعظ عمرفاروق نے دعا کی کہ پاکستان امن وسلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔۔حریت کانفرنس کے چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔دوسری جانب کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور امن واستحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پرپاکستان کی شکرگزار ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔کشمیری ہرسال یوم آزادی پاکستان مناتے ہیں جبکہ بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ مناتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *