تازہ ترین
ہوم / پاکستان / کیپٹن(ر) صفدر کیلئے آزادی کا دن بھی بھاری پڑگیا، سابق وزیراعظم کے داماد کی مشکلات میں اضافہ

کیپٹن(ر) صفدر کیلئے آزادی کا دن بھی بھاری پڑگیا، سابق وزیراعظم کے داماد کی مشکلات میں اضافہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ،ْ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں پمز ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔چند روز قبل کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی ،ْ جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن

کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیںجس کے باعث انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ،، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *