تازہ ترین
ہوم / پاکستان / نیا پاکستان بن گیا، عمران خان ڈھیروں مبارکبادیں آنے لگیں

نیا پاکستان بن گیا، عمران خان ڈھیروں مبارکبادیں آنے لگیں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔۔ڈاکٹر طاہر القادری کا اپنے ٹویٹر پیغام پر کہنا تھا کہ میں عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد یتا ہوں ۔مجھے امید ہے کہ عمران خان لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں کریں گےب اور ان کی توقعات پر پوارا اتریں گے۔یاد

رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے،عمران خاننیازی نے 176ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل وزیراعظم کے نامزد اُمیدوار شہبازشریف صرف 96 ووٹ حاصل کر سکے۔ نو منتخب وزیراعظم عمران خان کل 18اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھائیں گے۔قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ وزارت عظمٰی کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب ہوئے۔ عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹس حاصل کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔اسپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے ۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر مُسکراہٹ تھی اور وہ بار بار آسمان کی طرف تشکرانہ انداز میں دیکھتے رہے۔ قومی اسمبلیمیں وزیراعظم کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے ڈویژن کے ذریعے ہوا اور ارکان اسمبلی نے ڈویژن کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *