تازہ ترین
ہوم / دلچسپ و عجیب / مجھے دھوکہ کیوں دیا۔۔ لڑکی پستول لیکر بے وفاعاشق کو سبق سکھانے اسکی شادی میں پہنچ گئی، وہاں جاکر ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے

مجھے دھوکہ کیوں دیا۔۔ لڑکی پستول لیکر بے وفاعاشق کو سبق سکھانے اسکی شادی میں پہنچ گئی، وہاں جاکر ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے

اتر پردیش (نیوز ڈیسک) لڑکی نے بے وفا عاشق کو سبق سکھا دیا۔۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک لڑکی نے دولہا کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اسے شادی کی تقریب سے اغوا کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتر پردیش میں میں لڑکی نے اپنے عاشق کو اسی کی شادی میں ہی سبق سکھا دیا۔جب لڑکی کو معلوم ہوا کہ اس سے شادی کا دعوی کرنے والا لڑکا کسی اور سے شادی کر رہا ہے تو اس نے شادی کی تقریب پر

میں جا کر دولہا کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اسے شادی کی تقریب سے اغوا کرلیا۔یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ ہے جس میں لڑکی نے بے وفا عاشق کوسبق سکھایا ہے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ قصبہ مودھنا میں شادی کی تقریب ختم ہونے والی تھی کہ ایک گاڑی آکر رکی جس میں پستول لہراتی ہوئی لڑکی باہر نکلی۔اور اس نے دولہا کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اسے گاڑی میں بٹھایا اور چلی گئی۔لڑکی کے ساتھ دو مسلح آدمی تھے۔۔پولیس نے بتایا کہ اس بات کا امکان ہے ک اغوا کار لڑکی کا اشوک نامی دولہا سے محبت کا کوئی چکر تھا۔اور اشوک کسی دوسری لڑکی سے شادی کر رہاتھا اس لیے لڑکی نے اسے اغوا کر لیا۔۔پولیس اغوا کار لڑکی اور دولہا کو تلاش کر رہی ہے۔اس سے پہلے اتر پردیش میں ہی ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں واٹس ایپ کا حد سے زیادہ استعمال بھارت میں شادی ٹوٹنے کی وجہ بن گیا، دولہا والوں نے دلہن پر یہ الزام لگا کر شادی عین وقت پر توڑ دی کہ وہ اپنا زیادہ وقت واٹس ایپ پر گزارتی ہے۔ لڑکے والوں نے دلہن کے واٹس ایپ کے مسلسل استعمال پر شادی سے انکار کر دیاتھا۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ شادی توڑنے کی وجہ 65 لاکھ روپے کے جہیزکا مطالبہ پورا نہ کرنا تھی۔دلہن والوں نے لڑکے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *