تازہ ترین
ہوم / شوبز / ایان علی کو گرفتار کرنے کا حکم

ایان علی کو گرفتار کرنے کا حکم

راولپنڈی(سی پی پی)کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایان علی کو 6 اکتوبرتک 30 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں کیساتھ پیش ہونے کاحکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت سپیشل جج کسٹمزکی عدالت

میں ہوئی ۔اس موقع پر ایان علی کی مسلسل عدم حاضری پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ سپیشل جج کسٹمز نے ایان علی کے وارنٹ جاری کئے ۔عدالت نے ایان علی کو6 اکتوبرتک 30 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں کیساتھ پیش ہونے کاحکم بھی سنا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *