تازہ ترین
ہوم / پاکستان / واسا نے پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافہ کردیا، پانی کو مزید کتنا مہنگا کیا جائے گا، سمری ارسال

واسا نے پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافہ کردیا، پانی کو مزید کتنا مہنگا کیا جائے گا، سمری ارسال

لاہور(نیوز ڈیسک) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ( واسا)نے پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کیلئے سمری تیار کر لی ، گورننگ باڈی سے منظوری کے بعد نئے ٹیرف کا اطلاق ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق واسا کی جانب سے پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں سے انتہائی کم قیمت وصول کی جارہی ہے تاہم اب مینیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ٹیرف میں اضافے کیلئے سمری تیار کر کے گورننگ باڈی کو ارسال کر دی ہے ۔کمپنیوں

سے اس وقت ایک لاکھ روپے فی کیوسک چارج کیا جارہا ہے جو فی لیٹر 0.002بنتا ہے تاہم نئے ٹیرف کے مطابق مقامی کمپنیوں سے جو قیمت وصول کی جائے گی اس کے مطابق تقریباً75پیسے فی لیٹر اور بین الاقوامی کمپنیوں سے ڈیڑھ روپے فی لیٹر کے حساب سے چارج کیا جائے گا ۔ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے 20فیصد سیوریج چارجز بھی وصول کئے جائیں گے جبکہ عدم ادائیگی پر 10فیصد سر چارج عائد کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *