تازہ ترین
ہوم / پاکستان / نئی بھرتیاں اور تبادلے، صوبائی وزیرہائرایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں نے شاندار اعلان کردیا

نئی بھرتیاں اور تبادلے، صوبائی وزیرہائرایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں نے شاندار اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ کل بروز پیر سے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں کے حوالے سے درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں، تبادلوں کے لئے ”ون ونڈو آپریشن” کا آغاز کیا گیا ہے، تبادلوں کے خواہشمند یکم اکتوبر تک فارم جمع کروا سکتے ہیں،یکم اکتوبر کے بعد تبادلوں پر پابندی ہو گی اور درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پالیسی کے مطابق اور کسی سفارش کے بغیر تبادلے کئے جائیں گے، جبکہ اگلے برس تبادلوں کی درخواستوں کی

وصولی کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کروایا جائے گا تاکہ درخواست گزار گھر بیٹھے درخواست جمع کروا سکے۔ صوبائی وزیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں صوبہ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کا عندیہ بھی دیا۔ انکا کہناتھا کہ رواں سال کے اختتام تک تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے خیبر پختونخوا کی طرز پر ”سرچ کمیٹی” تشکیل دی جائے گی۔ شفاف پالیسی کے تحت ایسی معروف شخصیات کو کمیٹی میں شامل کیا جائے کا جن پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *