تازہ ترین
ہوم / پاکستان / ہم عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کیا کرنے جارہے ہیں، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بڑا اعلان کردیا

ہم عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کیا کرنے جارہے ہیں، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بڑا اعلان کردیا

مری(صباح نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کشمیر پوائنٹ کے گورنر ہائوس کو بھی آئندہ اتوار عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ عوام کی ملکیت ہے۔گورنر ہائوس مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں یہ گورنر ہائوس نہیں، یہ جو بھی ہے حکومت پنجاب کی ملکیت ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والے ہائوسز کو عوام کے لیے کھول رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، گندا پانی پینے سے آنے والی نسل تباہ ہورہی ہے تاہم میں نے ذاتی حیثیت میں اپنی این

جی او سے 100سے زائد فلٹریشن پلانٹ لگائے۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ان کی ذمہ لگائی گئی ہے، صوبے کے 26ہزار دیہات میں صاف پانی پہنچانا ہے جو آسان نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبے کا پورا ترقیاتی بجٹ لگائیں تو پھر ہی تمام دیہات میں صاف پانی کی فراہمی ممکن ہے، پینے کے صاف پانی کے لیے بیرون ممالک دورہ کر کے لوگوں سے ڈونیشن لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مری میں یونیورسٹی اسپتال اور گیس کے مسئلے کو حل کرنے کا جامع پلان بنائیں گے اور ہم نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے ہیں تاکہ مقامی مسائل مقامی عہدیدار حل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *