ہوم / پاکستان / کراچی سمندر پر خطرناک طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی سمندر پر خطرناک طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) کراچی پر بڑے سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ

چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے تاہم اب موجودہ حکومت نے ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری شروع کی ہے۔تاہم اس وقت بھی پاکستان میں شدید طوفانوں کا خدشہ بڑھ چکا ہے ۔اس حوالے سے کراچی آنے والے دنوں میں سمندری طوفان کا نشانہ بن سکتا ہے۔اس حوالے سےمحکمہ موسمیات نے بھی خبردار کردیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے۔ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ہوا کا کم دباؤ ابتدائی مراحل میں ہے۔سمندری طوفان بننے کی صورت میں اس کا رخ کہاں ہوگا،کہنا قبل از وقت ہے۔اگر سمندری طوفان بنتا ہے تو اسے لوبان کا نام دیا جائے گا۔انکا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت 8 اکتوبر تک واضح ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *