تازہ ترین
ہوم / شوبز / پاکستانی کرکٹر فخرزمان کے ساتھ تعلقات کی خبریں، بھارتی اداکارہ زرین خان نے وضاحت جاری کردی

پاکستانی کرکٹر فخرزمان کے ساتھ تعلقات کی خبریں، بھارتی اداکارہ زرین خان نے وضاحت جاری کردی

ممبئی(این این آئی)نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی۔ ایک بھارتی ویب سائٹ نیوز ون انڈیا کے مطابق اداکارہ زرین خان پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کو فخر زمان کا لْک،

ہیراسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اوریہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھیں۔دوسری جانب زرین خان نے ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *