تازہ ترین
ہوم / سائنس اینڈ ٹیکنالوجی / اگلے 48 گھنٹوں میں پوری دنیا میں انٹرنیٹ بند ہونے کا خدشہ، وجہ منظر عام پر

اگلے 48 گھنٹوں میں پوری دنیا میں انٹرنیٹ بند ہونے کا خدشہ، وجہ منظر عام پر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹرنیٹ کارپوریشن آف اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز ( آئی سی اے این این ) نے اگلے 48 گھنٹے کے دوران عالمی سطح پر انٹرنیٹ بند ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے ۔روزنامہ جنگ کے مطابق آئی سی اے این این نے کہا کہ عالمی انٹرنیٹ کو معمولی مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا جاسکتا ہے ۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ کے ذریعے ہیکنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور جرائم کی شرح بھی بڑھی ہے جس کی وجہ سے

انٹرنیٹ کومحفوظ بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ویب پیجز پر جانے اور مالی لین دین میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔آئی سی اے این این کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پیش آئی ہے۔اس مرمتی کام کے دوران عالمی انٹرنیٹ کا وہ خفیہ کوڈ تبدیل کر دیا جائے گا جو ویب سائٹس کے ڈومین نیمز کو محفوظ بناتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *