تازہ ترین
ہوم / پاکستان / وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پریس کانفرنس میں ایک سرکاری افسر کی ایسی حرکات کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پریس کانفرنس میں ایک سرکاری افسر کی ایسی حرکات کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے آج لڑکیوں کے کالج میں طالباؤں سے خطاب کیا اور وہیں سے ” کلین اینڈ گرین پاکستان “ مہم کا آغاز کیا جبکہ انہوں نے خود بھی جھاڑو لگا کر پوری قوم کو اپنے ملک کو صاف ستھر ا اور ہرا بھرا رکھنے کا پیغام دیا ۔عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صدر مملکت نے بھی اس مہم کا افتتاح کیا اور میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے عوام کو بھی اس مہم میں بھر پور حصہ لینے کی دعوت دی ۔تاہم عثمان بزدار کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی خصوصی کیپ پہنے ہوئے میڈیا سے گفتگو کیلئے آئے اور اتنہائی دلچسپ واقعہ پیش آ گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔عثمان بزدار صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ ان کے اردگرد سرکاری افسرو ں سمیت دیگررہنما موجود تھے ۔

صحافی جیسے ہی عثمان بزدار سے سوالات کا آغاز کرتے ہیں تو سرکاری افسر سوال کی نوعیت کو بھانتے ہوئے مداخلت کرتا ہے اور حالیہ مہم کے بارے میں سوال کرنے کا اصرار کرتاہے ۔اب اس معاملے میں عثمان بزدار انتہائی دھیمے لہجے میں صحافیوں سے آج کی مہم کے بارے میں سوال کرنے کیلئے کہتے ہیں ۔اسی دوران ایک صحافی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سوال کیا تو ان سرکاری افسر نے اچانک بیچ میں مداخلت کی اور کہا کہ آپ برائے مہربانی آج کی مہم کے حوالے سے سوال کریں ۔ضرور پڑھیں: پاکستان کا وہ محکمہ جس میں چپڑاسی بھرتی ہونے والا شخص بھی گریڈ 18 کا افسر بن سکتا ہےسرکاری افسر نے جب دوبارہ مداخلت کی تو عثمان بزدار نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ ” جی ٹھہر جائیں میں اس پر بات کرتاہوں ۔“لیکن سرکاری افسرا نے عثمان بزدارکی طرف اپنا چہرہ موڑا اور کہہ ڈالا کہ ” سر آج مہم پر ہی بات کرتے ہیں ۔“ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سرکاری افسرمسلسل چیف منسٹر کی گفتگو کے دوران مداخلت کرتا ہوا نظر آ رہاہے جسے عثمان بزدار دھیمے لہجے میں روکنے کی کوشش کرتے بھی نظر آتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور ہنسی کا طوفان برپا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *