تازہ ترین
ہوم / پاکستان / اب آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم عمران خان کے شاندار فیصلے نے بازی پلٹ دی

اب آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم عمران خان کے شاندار فیصلے نے بازی پلٹ دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے کے امکانات بڑھ گئے، وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران چینی حکومت سے بڑی مالی مدد ملنے کی توقع، دیگر دوست ممالک سے بھی معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امکانات پیدا ہو گئے ہیں کہ پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالا دینے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی ضرورت نہ پڑے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران چینی حکومت سے بڑی مالی مدد ملنے کی توقع ہے۔ جبکہ حکومت دیگر دوست ممالک سے بھی معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ کی 3 تاریخ کو چین کا اہم ترین دورہ کریں گے۔ وزیراعظم بننے

کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ چین ہوگا۔اس دوران سی پیک منصوبے سمیت دیگر کئی اہم اقتصادی اور اسٹریٹیجک معاملات زیر غور آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اسے چین سے نرم شرائط پر قرضہ مل جائے۔ چین سے نرم شرائط پر قرضہ ملنے کی صورت میں حکومت کو آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چین نے بھی اس حوالے سے گرین سگنل دیا ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے معاملے پر امریکا کی جانب سے مخالفت کیے جانے کے بعد چین اس معاملے میں بھی پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا ہے۔چین آئی ایم ایف پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے اسے پاکستان کو قدرے نرم شرائط پر قرضہ دینے کیلئے دباو ڈال رہا ہے۔ دوسری جانب حکومت چین کے علاوہ دیگر دوست ممالک سے بھی نرم شرائط پر مالی مدد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز خود وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ ہو سکتا ہے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینا پڑے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ دوست ممالک سے بات چیت کرکے معاملات کو حل کر لیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ دوست ممالک سے بات چیت کرکے مسائل حل کر لیے جائیں گے۔ ایسا ہونے کی صورت میں حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *