تازہ ترین
ہوم / دلچسپ و عجیب / سونے کی چلتی پھرتی دکان راولپنڈی کا یہ رہائشی ہر وقت انتا سونا کیوں پہن کر رکھتا ہے، اس شخص کے پاس انتا سونا کہاں سے آیا، دلچسپ تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سونے کی چلتی پھرتی دکان راولپنڈی کا یہ رہائشی ہر وقت انتا سونا کیوں پہن کر رکھتا ہے، اس شخص کے پاس انتا سونا کہاں سے آیا، دلچسپ تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی خواتین بالخصوص شادی شدہ خواتین کو ہار سنگھار کا بے حد شوق ہوتا ہے۔ خواتین کے لیے زیور جتنا ہو اُتنا ہی کم ہے اور خواتین کو ہمیشہ مزید کی چاہ کرتے ہی دیکھا گیا ہے۔ بالخصوص پاکستان میں خواتین سونے کو بے حد پسند کرتی ہیں جبکہ سونے کے زیورات کو ایک طرح سے سرمایہ کاری کے نظریے سے بھی خریدا جاتا ہے۔لیکن پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک شخص ایسا ہے جسے خواتین سے بھی زیادہ سونے سے پیار ہے اور سونے کے زیورات میں اس نے خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جی ہاں! راولپنڈی کا رہائشی امجد سعید سونے کی ”چلتی پھرتی دُکان” ہے۔ امجد سعید روزانہ 2.5 کلو سونا پہنتا ہے۔ امجد سعید کے پاس اتنی

مقدار میں سونے کے زیورات ہیں کہ اگر سونے کی قیمت میں تھوڑا سا بھی اضافہ ہو تو امجد سعید امیر سے امیر ترین ہو جائے۔امجد سعید روزانہ ڈھائی کلو سونا پہنتا ہے اور ان زیورات کا وزن اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ ان کو پہننے کے لیے امجد کو اپنے چھوٹے بھائی کی مدد لینا پڑتی ہے۔ امجد سعید کے بھائی کا کہنا تھا کہ پہلے پہلے مجھے زیورات پہنانے میں مشکل پیش آتی تھی، لیکن اب مجھے عادت ہو گئی ۔ سونے کی چلتی پھرتی دکان امجد سعید کا کہنا ہے لوگ مجھے اسی طرح پسند کرتے ہیں۔امجد سعید کا کہنا ہے کہ جب لوگ مجھ سے اس قدر پیار کرتے اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں تو میرا دل کرتا ہے میں اور سونا خرید لوں۔ امجد سعید کے پاس سونے کے ہار، بٹن ، بریسلٹ اور سونے کی کئی انگوٹھیاں موجود ہیں جنہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر پہنتے ہیں اور گھر سے باہر بھی سونا پہن کر ہی نکلتے ہیں۔ امجد سعید مستقبل میں مزید سونا خریدنے اور پہننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *