تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / بجلی چوروں کیخلاف فوری طور پر یہ کا کیا جائے، وزیراعظم نے انرجی ٹاسک فورس کو دھماکہ خیز حکم جاری کردیا

بجلی چوروں کیخلاف فوری طور پر یہ کا کیا جائے، وزیراعظم نے انرجی ٹاسک فورس کو دھماکہ خیز حکم جاری کردیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہو ا جس میں وزیر اعظم نے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی دوسرے کی چوری اور بد انتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ قابل قبول نہیں،بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاور سیکٹر میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں ملک میں تیل اور گیس کی دریافت و پیداوار پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے اب تک 10بلاک مکمل طور پر شفاف عمل سے مختلف کمپنیوں کو ایوارڈ کیے جانے کا عمل حتمی

مراحل میں ہے جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے تیل اور گیس دریافت کرنے والی کمپنیوں کو سیکورٹی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چھوڑ کر جانے والی غیر ملکی کمپنیوں کو واپس لایا جا سکتا ہے، حکومت تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی کمپنیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی۔پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہو ا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت کی جانب سے آئندہ 25سالوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع انرجی پالیسی و لائحہ عمل تشکیل دیاجا رہا ہے تاکہ جہاں گھریلو، صنعتی و دیگر شعبہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے وہاں انرجی مکس کا حصول، ملک میں موجود وسائل کا مکمل استعمال، قابل تجدید ذرائع کا فروغ اور انرجی پالیسی کے لئے منظم و مربوط فریم ورک تشکیل دیا جا سکے۔ درآمد شدہ فیول پر انحصار میں کمی لانے اور ملک میں موجود وسائل کو برے کار لانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاور سیکٹر میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی دوسرے کی چوری اور بد انتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ قابل قبول نہیں۔اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلی کی زیرِ نگرانی

خصوصی ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ضلعی سطح پر متعلقہ ڈی سی اوز بجلی چوری کے خلاف کریک ڈان کی نگرانی کریں گے۔ اس سلسلے میں دیگر صوبوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، بجلی کی ترسیل و تقسیم کو بہتر بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر ٹیکنالوجی کے استعمال کو برے کار لایا جا رہا ہے تاکہ جہاں ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جا سکے وہاں تقسیم اور چوری جیسے مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو معیاری ٹرانسفارمرز کی دستیابی کو یقینی بنانے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مختلف کمپنیوں کی شمولیت کے لئے جامع پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ملک میں تیل اور گیس کی دریافت و پیداوار پر خصوصی توجہ دینے کا

فیصلہ بھی کیا گیا ۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ شیل گیس کے موجود ذخائر میں پاکستان دنیا بھر میں نویں نمبر پر شمار کیا جاتا ہے تاہم اس ذخائر کو برے کار لانے پر ماضی میں کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ گذشتہ ساڑھے پانچ سالوں میں تیل و گیس کی دریافت کے لئے ایک بلاک بھی ایوارڈ نہیں کیا گیا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے اب تک 10 بلاک مکمل طور پر شفاف عمل سے مختلف کمپنیوں کو ایوارڈ کیے جانے کا عمل حتمی مراحل میں ہے جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید30بلاکس ایوارڈ کرنے کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے جائیں گے جن میں بین الاقوامی طور پر روڈ شوز کا انعقاد بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ تیل و گیس ذخائر کی دریافت

کے لئے ملک کے 41فیصد حصے پر واقع مختلف بلاکس ایوارڈ کیے گئے جن میں اب تک صرف4فیصد پر کام کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملک میں تیل و گیس کی دریافت کی راہ میں حائل عوامل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ملک میں موجود تیل و ذخائر کی دریافت کے عمل کو تیز کرنے کیلئے سیسمک سروے اوجی ڈی سی ایل سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تیل اور گیس دریافت کرنے والی کمپنیوں کو سیکورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کا فیصلہ، صوبہ خیبر پختونخواہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی مدد سے تیل و گیس دریافت کرنے والی کمپنیوں کو مکمل سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو

بتایا گیا کہ تیل اور گیس دریافت کرنے کے شعبے میں حائل مشکلات کو دور کرکے پاکستان چھوڑ کر جانے والی غیر ملکی کمپنیوں کو واپس لایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے تیل و گیس دریافت کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایگزان کی پاکستان واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی کمپنیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *