تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط، دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں

پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط، دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین کیساتھ منی لانڈرنگ معاہدوں پر دستخط ہوگئے، معاہدہ کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث سزا یافتہ قیدی اپنے اپنے ملک میں سزا پور ی کرسکیں گے،سی پیک منصوبے پر غلط فہمیوں کو دور کردیا،دورہ چین میں 15کے قریب کے معاہدوں اور یاداشتو ں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے چین سے وطن واپس پہنچ کر پریس کانفرنس میں بتایا کہ کچھ لوگوں نے چین کے ساتھ خراب تعلقات کا تاثر قائم کرنے کی کوشش کی۔ہم نے چینی قیادت میں پہلے سے زیادہ گرم جوشی دیکھی۔ چین کے ساتھ تعلقات نہ صرف گہرے ہیں بلکہ مزید بہتر ہوں گے۔ سی پیک منصوبے پر چین کی غلط فہمیوں کو دور کیا ہے۔ سی پیک لانگ ٹرم

منصوبہ ہے اس پر یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ہم نے چین سے معاشی استحکام لانے کے لیے کافی کچھ سیکھنا ہے۔ برآمدات دوگنا کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح منی لانڈرنگ سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، منی لانڈرنگ میں ملوث قیدی اپنے ممالک میں سزا مکمل کریں گے۔ معاہدہ کے تحت سزا یافتہ قیدی اپنے اپنے ملک میں سزا پور ی کریں گے۔15 کے قریب کے معاہدوں اور یاداشتو ں پر دستخط کیے گئے۔ تاہم چین کے دورے کے 4 مقاصد تھے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔غربت کے خاتمے کیلئے کیا جانے والا معاہدہ بڑا اہمیت کا حامل ہے۔ چین کے پاس غربت کے خاتمے کیلئے وسیع تجربہ ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات تو تھے ہی لیکن ہم ان تعلقات کو تجارت تک بڑھانا چاہتے تھے۔ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کو وزراء خارجہ کی سطح پر لانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے کی ترقی کیلئے معاہدہ ہوا ہے۔چین سے زرعی ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنے کی بات ہوئی ہے۔ ہمیں خوشحالی کے لیے سی پیک کو گیٹ وے بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ جے سی سی کی اگلی میٹنگ دسمبرمیں کریں گے۔ طے کیا ہے کہ کس طرح گوادر پورٹ کو فاسٹ ٹریک کیا جا سکتا ہے۔ شنگھائی ایکسپو میں7ممالک کے سربراہان کو کی نوٹ اسپیکر کے طورپر خطاب کی دعوت دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان شنگھائی ایکسپو میں اہم اسپیکر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *