تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے سرگرم،وطن کی بیٹی کو واپس لانے کیلئےاہم قدم اٹھالیا گیا

حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے سرگرم،وطن کی بیٹی کو واپس لانے کیلئےاہم قدم اٹھالیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آیندہ ہفتے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست میں 5700 دن مکمل ہو گئے ہیں، ان کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے اندرون و بیرون ملک جدوجہد اور خصوصی دعائوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ کی واپسی کے حوالے سے قوم اور عافیہ کی فیملی کو وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔تاریخ ایک مرتبہ پھر اپنے آپ کو دہرارہی ہے۔ زندان سے ایک

معصوم بیٹی نے ایک مسلم حکمران کو مدد کیلئے پکارا ہے۔کیا وزیراعظم معصوم بہن کی پکار پر لبیک کہیں گی جس سے امیدیں زیادہ ہوںاگر وہ توقعات پر پورا نہ اترے تو صدمہ بھی زیادہ پہنچتا ہے۔ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی ایک مرتبہ پھر علیل ہیں ان کی صحت ایک اوردھوکہ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ قوم سے ان کی صحتیابی، عافیہ کی جلد رہائی اور ملاپ کیلئے دعائوں کی اپیل ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں عافیہ کی رہائی کے سلسلے میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری صاحبہ سے ملاقات کی تھی جبکہ وزیرخارجہ محمود شاہ قریشی صاحب سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ میں عافیہ کی رہائی کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرناچاہتی ہوں تا کہ ذاتی طور پر عافیہ کا پیغام ان تک پہنچا سکوں اور عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے پر دیگر انتہائی اہم امور سے وزیراعظم کو آگاہ کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عافیہ کی رہائی کے سلسلے میں ہمارا موقف اور عوام کے جذبات حکمرانوں تک نہیں پہنچائے جارہے تھے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آیندہ ہفتے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔پاکستان کا اس معاملے پر اصولی موقف ہے کہ عافیہ صدیقی سےمتعلق تمام تر بنیادی انسانی حقوق کو مدنظر رکھا جائے۔دوسری جانب پاکستان نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحفظات پر امریکا کو آگاہ کردیا۔پاکستان نے ایلس ویلز کے دورے میں عافیہ صدیقی کا معاملہ سامنے رکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *