تازہ ترین
ہوم / پاکستان / وطن پر جان نچھاور کرنیوالے 25سالہ کیپٹن ضرغام شہید کے والد کی ہمت کو سلام، بیٹے کی میت کیساتھ کھڑی ہوکر کیا دعامانگتے رہے، جان کر آپ بھی فخر کرینگے

وطن پر جان نچھاور کرنیوالے 25سالہ کیپٹن ضرغام شہید کے والد کی ہمت کو سلام، بیٹے کی میت کیساتھ کھڑی ہوکر کیا دعامانگتے رہے، جان کر آپ بھی فخر کرینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ایک اور جوان نے اپنی جان مادر وطن پر نچھاور کردی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن ضرغام فرید ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بنانے میں مصروف تھے کہ بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن ضرغام فرید شہید اوربم ڈسپوزل ٹیم کے رکن سپاہی ریحان شدید زخمی ہوگئے۔ 25 سالہ کیپٹن ضرغام غیر شادی شدہ تھے اور وہ سرگودھا سے تعلق رکھتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضرغام

میرا سب سے بڑا بیٹا تھا،انہوں نے پاکستان اور زندہ باد اور آرمی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔کیپٹن ضرغام فرید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انکے والد اپنے بیٹے کی میت کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا کررہے ہیں کہ اللہ ان کے بیٹے کو جنت میں جگہ دے۔اللہ پاکستان کو محفوظ کرے۔اللہ تعالی مسمانوں کو محفوظ کرے۔اللہ پاک فوجیوں کی حفاظت کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *