تازہ ترین
ہوم / پاکستان / چیف جسٹس کی گاڑیوں کاقافلہ خوفناک حادثے کا شکار

چیف جسٹس کی گاڑیوں کاقافلہ خوفناک حادثے کا شکار

لاہور(نیوز ڈیس) چیف جسٹس کے قافلے میں شامل گاڑی کو خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ پیش آیا۔حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔چیف جسٹس کے قافلے میں موجود گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔تاہم چیف جسٹس ثاقب نثار اس حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔

ڈی ایم ایس ڈاکٹرشاہدرشید کے مطابق موٹروےپرچیف جسٹس پاکستان کےاسکواڈکی گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے۔شیخوپورہ کےقریب حادثےمیں اسکواڈمیں شامل 6 پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کوڈی ایچ کیواسپتال شیخوپورہ میں طبی امداددی جارہی ہے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثاربھی ڈی ایچ کیواسپتال پہنچ گئے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنےزخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث 2زخمی پولیس اہلکاروں کولاہورریفرکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *