تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / سرحد پرپاکستان اور بھارتی فوج کے درمیان شدید لڑائی،پاک فوج نے دشمن کے پرخچے اڑادیئے گئے

سرحد پرپاکستان اور بھارتی فوج کے درمیان شدید لڑائی،پاک فوج نے دشمن کے پرخچے اڑادیئے گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فورسز نے ایل اوسی پرلیپہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پرلیپہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال

فائرنگ کردی۔بھارتی فورسز نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ظہیر، ناصر، شوکت اور منیر شامل ہیں۔ زخمی شہریوں کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *