تازہ ترین
ہوم / پاکستان / جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی کی ملاقات میں حمزہ شہباز کا تذکرہ، ویڈنے کئی سوالات کھڑے کردیئے

جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی کی ملاقات میں حمزہ شہباز کا تذکرہ، ویڈنے کئی سوالات کھڑے کردیئے

لاہور (نیوز ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماجہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات میں طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔اور اب سینئیر سیاستدانوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،ملاقات کی ایک فوٹیج سامنے آئی جس نےے بھانڈا پھوڑ دیا۔فوٹیج میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ پرویز الہیٰ جہانگیر ترین سے حمز ہ شہباز کا تذکر ہ کرتے ہیں۔پرویزالٰہی کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز مجھے اور عمران خان تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔اب تو وہ عمران خان سے زیادہ مجھ پر حملے کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز پنجاب حکومت سے زیادہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ پہلے رانا ثناء اللہ مجھ پر تنقید کرتے تھے اور اب حمزہ شہباز بھی مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔اس کے علاوہ دونوں کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے متعلق بھی بات ہوئی۔چودھری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ ’’یار اس سرور نوں کنٹرول کرو‘‘ جس پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آپ کے چیف منسٹر کو اس نے چلنے نہیں دینا۔واضح رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماجہانگیر خان ترین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجوددہ ملکی سیاسی صورتحالی اورسینیٹ میں پنجاب کی دو سیٹوں پر الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے بڑی محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان جلد قرضوں سے نجات حاصل کر کے خوشحالی کی منزلیں طے کر لے گا، پاکستان کی خوشحالی کے سفر میں ہماری جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *