تازہ ترین
ہوم / پاکستان / میری جگہ میری بڑی بہن کا رشتہ کیوں ہورہاہے، بہن نے اپنے عاشق کیساتھ ملکراپنی بڑی بہن کے ساتھ کیا سلوک کر ڈالا،لرزہ خیز انکشاف

میری جگہ میری بڑی بہن کا رشتہ کیوں ہورہاہے، بہن نے اپنے عاشق کیساتھ ملکراپنی بڑی بہن کے ساتھ کیا سلوک کر ڈالا،لرزہ خیز انکشاف

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)بہن نے اپنے عاشق سے شادی رکوانے کے لیے بڑی بہن پر تیزاب پھینکوا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل کوئٹہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب نا معلوم افراد ماں بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ ماں بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں متاثرہ خاتون کی بیٹی بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دو دیگر افراد مردہیں جن کو گرفتار لڑکی نے اپنی ماں اور بڑی بہن پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے لیے استعمال کیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت ارم،اعجاز اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ 26اکتوبر کو پیش آیا

تھا۔واقعے میں ماں بیٹی شدید زخمی ہوئیں تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے دوران جو بات آئی اس کے مطابق گرفتار ہونے والی لڑکی اعجاز نامی مرد کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم رشتہ دار اعجاز کی شادی ارم کی بڑی بہن کرن سے کروانا چاہتے تھے۔بہن کی اعجاز سے شادی رکوانے کے لیے ارم نے بہن پر تیزاب پھیکنے کا منصوبہ بنایا۔ملزم اعجاز کا کہنا ہے کہ ارم نے اسے یہ کام کرنے پر مجبور کیاتھا اور کہا تھا کہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو وہ خودکشی کر لے گی۔واضح رہے کرن کی والدہ فرزانہ بی بی 20 سال سے گھروں میں کام کر کے اپنے بچوں کی کفالت کر تی ہے کوئٹہ میں اس سے پہلے بھی اس طرح واقعات رونما ہوئے جس پر اب تک ملزمان کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ فرزانہ بی بی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو ٹیوشن سے گھر لے جا رہی تھی کہ راستہ میں دو افراد کھڑے تھے اور انہوں نے مجھ پر اور میری بیٹی پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے ہم دونوں جھلس گئے اور زخمی حالت میں بی ایم سی منتقل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *