تازہ ترین
ہوم / پاکستان / جیل جانے کے بعد شہباز شریف نے تبلیغ شروع کردی،ارکان اسمبلی کو سورۃ البقرہ پڑھ کر درس دیا،ملاقاتیوں اور اپنے اہلخانہ کو کس بات کی تلقین کرتے رہے، حیرت انگیز صورتحال

جیل جانے کے بعد شہباز شریف نے تبلیغ شروع کردی،ارکان اسمبلی کو سورۃ البقرہ پڑھ کر درس دیا،ملاقاتیوں اور اپنے اہلخانہ کو کس بات کی تلقین کرتے رہے، حیرت انگیز صورتحال

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے ملاقاتیوں کونماز پڑھنے کی تلقین شروع کردی، شہبازشریف نے ارکان اسمبلی کو سورة البقرہ کی آیات نمبر 45 پڑھ کردرس دیا، اپنے خاندان کوبھی نماز کی تلقین کرتا رہتا ہوں کہ نماز پڑھیں اور اللہ سے مدد کی دعا کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کیلئے آنے والے ارکان اسمبلی کو نماز پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نماز پڑھیں اور اللہ سے مدد کی دعا کریں۔شہبازشریف نے سورةالبقرہ کی آیات نمبر 45 کی تشریح بھی کی، کہ جن لوگوں نے اللہ پر بھروسہ کیا ان کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔ یاد رہے نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر پر

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کوایوان کی کاروائی میں حصہ لینے کی اجازت دی۔جس پر شہبازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ لاجز میں ہی مقیم رہے۔ شہبازشریف سے اس موقع پرارکان اسمبلی اور ن لیگی سینیٹرز نے ان کے چیمبر میں ملاقاتیں بھی کیں۔بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کونماز پڑھنے کی تلقین کرتے رہے۔ شہبازشریف نے ارکان اسمبلی کو درس دیا ، شہبازشریف نے کہا کہ میں آپ سب کو نماز پڑھنے کی تلقین کرتا ہوں ۔ میں اپنے خاندان والو ں کوبھی نماز کی تلقین کرتا رہتا ہوں کہ نماز پڑھیں اور اللہ سے صبر ومدد کی دعا کریں۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔نیب نے شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کر دی۔ شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے لیگی اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو رکاوٹیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے احتساب عدالت سے دور ہی روک دیا گیا جبکہ اس دوران پولیس اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *