تازہ ترین
ہوم / پاکستان / مولاناسمیع الحق قتل کیس میں بڑی پیشرفت، تحقیقاتی ٹیم کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گئے

مولاناسمیع الحق قتل کیس میں بڑی پیشرفت، تحقیقاتی ٹیم کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ان کے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں 5 افراد کے ڈی این ایزکی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ ٹیم کی جانب سے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں پانچ افراد کے ڈی این ایز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے سات افراد کو تحویل میں لے کرڈی این اے کے نمونے بھجوا دیئے۔اس متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ نمونے کراس میچ کے لئے پنجاب فرانزک

سائنس ایجنسی کو بجھوائے گئے، ساتوں افراد کے ڈی این ایزکو کمرے سے ملنے پانچوں ڈی این ایزسے کراس میچ کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کمرے کے باتھ روم سے ملنے والاخون کے دھبوں والاکرتا مولانا کا نہیں، کمرے سے چاقوقبضے میں لیا گیا تھا جس کی فرانزک رپورٹ کا انتظارہے۔دوسری جانب مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ افغان نژاد اوربچپن سے پاکستان میں مقیم ہیں، راولپنڈی پولیس نے احمد شاہ کو شامل تفتیش کرنے کے لئے نوشہرہ و اکوڑہ خٹک پولیس سے رجوع کرلیا، احمد شاہ کی طلبی کے نوٹس کورئیرکے ذریعے اکوڑہ خٹک ارسال کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *