تازہ ترین
ہوم / پاکستان / سعودی ولی عہد کی جانب سےوزیراعظم کو 1کروڑ 65لاکھ کی گھڑی کاتحفہ، عمران خان نے گھڑی لیکر کس کو دیدی، نئی تاریخ رقم ہوگئی

سعودی ولی عہد کی جانب سےوزیراعظم کو 1کروڑ 65لاکھ کی گھڑی کاتحفہ، عمران خان نے گھڑی لیکر کس کو دیدی، نئی تاریخ رقم ہوگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تحفے میں ملنے والی قیمتی گھڑی کے ساتھ کیا کیا، اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے حب الوطنی کی مثال قائم کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے دی گئی قیمتی گھڑی قومی خزانے میں جمع کرا دی، اس طرح عمران نے نئے پاکستان میں نئی مثال قائم کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو 1 کروڑ 65 لاکھ کی

چوپارڈ کمپنی کی گھڑی بطور تحفہ دیتھی، قانون کے مطابق عمران خان اس گھڑی کی قیمت کا دس فیصد ادا کرکے اسے اپنے پاس رکھ سکتے تھے لیکن وزیراعظم نے گھڑی اپنے پاس رکھنے کی بجائے اسے قومی خزانے میں جمع کرا دیا، واضح رہے کہ 2010ء میں ترک صدر کی طرف سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قیمتی ہار دیا گیا تھا جو گم ہو گیا تاہم بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ہار ان کے پاس ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے حب الوطنی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *