تازہ ترین
ہوم / پاکستان / صدرمملکت کو دورہ کوئٹہ پر ائیر پورٹ سے گورنر ہاؤس تک کتنی گاڑیوں کے پروٹوکول میں لایا گیا، عوام گاڑیاںگنتے رہ گئے

صدرمملکت کو دورہ کوئٹہ پر ائیر پورٹ سے گورنر ہاؤس تک کتنی گاڑیوں کے پروٹوکول میں لایا گیا، عوام گاڑیاںگنتے رہ گئے

کوئٹہ(اے این این)نیا پاکستان بنانے میں پروٹوکول کی روایت برقرار ،وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ نہ ہوسکا،صدرمملکت کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر 30گاڑیوں سے زیادہ طویل قطاریں ائیر پورٹ روڈ ،زرغون روڈ بند ،عوام پریشان ،تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان اور وی وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کیلئے جو اعلانات کیے وہ ایک بارپھر اعلانات تک محدود رہے۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف

علوی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ائیر پورٹ سے گورنر ہاؤس آنے تک30سے زائد گاڑیوں پر مشتمل پروٹوکول دیاگیا جبکہ ائیر پورٹ اور زرغون روڈ کو صدرمملکت کے آنے اور جانے کے بعد کے موقع پر مکمل طور پر بند کیاگیا جس سے ایک طرف سڑک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پرجام ہوگیا اور دوسری جانب اس شاہراہ پر دکانیں اور دیگر پرائیویٹ ادارے بھی بند رہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *