تازہ ترین
ہوم / کھیل / کیوی بلے باز کا پاکستان آنے کا اعلان، پی ایس ایل کی کس ٹیم کا حصہ بنیں گے ، اعلان کردیا

کیوی بلے باز کا پاکستان آنے کا اعلان، پی ایس ایل کی کس ٹیم کا حصہ بنیں گے ، اعلان کردیا

آکلینڈ(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی چیمپئن فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں اور 20 نومبر کو اسلام آباد پہنچ کر ڈرافٹنگ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل اکانٹ سے جاری ویڈیو میں لیوک رونکی نے پرجوش

انداز سے کہا کہ وہ اس بات کو جاننا چاہتے ہیں کہ مزید کون سے کھلاڑی اس مرتبہ پی ایس ایل کی فرنچائز کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ مصباح الحق اورجین پال ڈومینی کی عدم موجودگی میں لیوک رونکی کو کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کپتان کے نام کا اعلان ڈرافٹ کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *