تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / ملائشین فوج پاکستانی جے ایف 17تھنڈر لڑاکاطیارہ دیکھ کر حیران رہ گئی، پاکستانی طیاروں کی تعریف کرتے ہوئے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

ملائشین فوج پاکستانی جے ایف 17تھنڈر لڑاکاطیارہ دیکھ کر حیران رہ گئی، پاکستانی طیاروں کی تعریف کرتے ہوئے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

کراچیر(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا پاکستان کے جے ایف 17تھنڈرلڑاکا طیارہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کا فوجی وفد پہلی مرتبہ 2018 میں IDEAS کا دورہ کر رہا ہے۔اس سال دسویں انٹر نیشنل دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) میں شرکت کرنے والوں کے درمیان ملائیشیا کے فوجی حکام کی موجودگی نمایاں ہے.ملائیشیا کے رائل ایئر فورس کے چیف نے نجی ٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ IDEAS میں شرکت کر رہے ہیں، اور ہم پاکستان میں دفاعی مصنوعات کی نمائش کے معیار سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے طیارے کے مینوفیکچررز کے دائرے میں بہت ترقی ہے۔یہ ابھی تک

واضح نہیں ہوا کہ آیا ملائیشیا اُس جہاز کو خریدنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جسے پاکستان ایئر فورس طویل عرصے تک دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر ہتھیارکے طور پر استعمال کرتا آ رہا ہے۔واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الااقوامی دفاعی نمائش میں پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر بھی نمائش کیلئے رکھا گیا ہے جو غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔جے ایف 17 تھنڈر کو اس کی متعدد خصوصیات کی وجہ سے فخرِ پاکستان کہا جاتا ہے، جن میں سے دوران پرواز اسکی ری فیولنگ کی قابلیت ہے۔ طیارے کی ایوی آنکس جدید دور کے مطابق ہے، جو دشمن کو پیغام دیتا ہے کہ ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ جے ایف 17تھنڈر نمائش کے چاروں دن موجود رہے گا۔ نمائش 30نومبر تک جاری رہے گی۔ یہ بھی واضح رہے کہ ایکسپو سینٹر کے 9 ہالز میں 50ممالک کے 522اسٹال سجائے گئے ہیں۔ہال نمبر3میںچین کی بڑی اہم دفاعی کمپنیوں کے بھی اسٹالز موجود ہیں۔ چائنا ڈیفنس ہال میں بحری جنگی جہاز، چین کے ائیر ڈیفنس سسٹم اور شپ بلڈنگ کمپنی بھی نمائش میں شرکت کر رہی ہے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش میں انسداد دہشت گردی کا عملی مظاہرہ بھی کیاجائے گا اور شہریوں کیلئے 29نومبر کو سی ویو پر ائیر شو بھی ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *