تازہ ترین
ہوم / انٹرنیشنل / ’’خالصتان اور سکھوں کی آزادی کی بات کرتا رہوں گا‘‘سکھ رہنما سردار گوپال سنگھ مودی سرکار کے اعصاب پر سوار ہوگئے

’’خالصتان اور سکھوں کی آزادی کی بات کرتا رہوں گا‘‘سکھ رہنما سردار گوپال سنگھ مودی سرکار کے اعصاب پر سوار ہوگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)42 سالہ سردار گوپال سنگھ چاولہ عرف گوپی بھارت کے اعصاب پر سوار ہوگئے ہیں۔گوپال سنگھ چاؤلہ نومبر 1976میں ہنگو ،کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ایف اے کرنے کے بعد چار سالہ ہومیوپیتھک کورس کیا ۔چھ بہن بھائیوں میں سے وہ تیسرے نمبر پر ہیں ان کا ایک بھائی انجینئر ہے اورصرف والدہ حیات ہیں۔وہ پنجابی سکھ سنگت کے چئیرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پانچ ارکان میں سے ایک ہیں اور پاکستان سکھ گوردواہ پربندھک کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی ننکانہ کے ضلعی صدر بھی

ہیں۔متحرک ،توانا اور ایماندار ہونے کی وجہ سے وہ بھارتی اور پاکستانی سکھ نوجوانوں میں یکساں مقبول ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،بھارت واہگہ پریڈ ختم کریں، اس سے نفرت پیدا ہوتی ہے خالصتان اور سکھوں کی آزادی کی بات کرتا رہوں گا۔ مشن ہے کہ دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کو بتایا جائے کہ پاکستان انکی عبادت گاہوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے۔امرتسر حملہ کے بھارتی الزام کے جواب میں انہوں نے کہاجب بھارت کو کوئی اور ایشو نہیں ملتا تو وہ مجھے مجرم بنا کر پیش کردیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *