تازہ ترین
ہوم / کھیل / فاسٹ بائولر محمد آصف کی گاڑی حادثے کا شکار، اہلیہ اور بچے بھی ساتھ موجود

فاسٹ بائولر محمد آصف کی گاڑی حادثے کا شکار، اہلیہ اور بچے بھی ساتھ موجود

فاسٹ بائولر محمد آصف کی گاڑی حادثے کا شکار، اہلیہ اور بچے بھی ساتھ موجودلاہور(نیوز ڈیسک) فاسٹ بولر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ، ان کی اہلیہ اور 2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں سابق کرکٹر اپنے خاندان کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔حادثے میں محمد آصف کی فیملی اور وہ خود محفوظ رہے تاہم انہیں سر میں معمولی چوٹیں آئیں۔ کرکٹر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے میری کار فٹ پاتھ پر

چڑھ گئی، شکر ہے بچت ہوگئی، اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی اسکین کرادیا ہے۔ ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ کرکٹر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے میری کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، شکر ہے بچت ہوگئی، اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی اسکین کرادیا ہے۔ ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے کہ محمد آصف پاکستان 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر سزا کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *