تازہ ترین
ہوم / پاکستان / جہانگیر ترین نے وزراء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، فیصل آباد پہنچے تو ایسا شاہانہ پروٹوکول کہ منظر دیکھنے والاہر شخص ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگیا

جہانگیر ترین نے وزراء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، فیصل آباد پہنچے تو ایسا شاہانہ پروٹوکول کہ منظر دیکھنے والاہر شخص ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین نے وزراء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، فیصل آباد پہنچے تو ایسا شاہانہ پروٹوکول کہ منظر دیکھنے والاہر شخص ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگیا۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی فیصل آباد آمد کے موقع پر ان کے پروٹوکول نے وزراء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔قومی روزنامہ کے مطابق جہانگیر ترین گذشتہ روز بذریعہ خصوصی طیارہ ائیرپورٹ پہنچے اور چک جھمرہ میں بانگے چک جا کر صوبائی وزیر سوشل

ویلفیئر و بیت المال اجمل چیمہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔جہانگیر درجنوں گاڑیوں کے قافلے میں چک جھمرہ پہنچے ، ان کیلئے اسپیشل روٹ لگایا گیا ،ان کے قافلے میں سیکورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کا اسکواڈ شامل تھا جبکہ ان کی آمدکی اطلاعپر ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں سمیت تین موبائل سمیت پانچ پولیس کی گاڑیاں علاقہ میں پہنچ گئیں اور راستے میں بھی پولیس نفری کے ساتھ موبائلز لگائی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *