تازہ ترین
ہوم / پاکستان / پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان شدید جھڑپیں، شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لاہور میدان جنگ بن گیا

پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان شدید جھڑپیں، شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لاہور میدان جنگ بن گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ۔ متعدد لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت پہنچ گئی۔ پولیس کی جانب سے عدالت کا راستہ خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا تاہم لیگی کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں اور عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ن لیگ کی خواتین کارکنوں نے پولیس

اہلکاروں کو دھکے بھی مارے جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور کارکنوں کو عدالت کے دروازے سے پیچھے ہٹادیا۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا اور احتساب عدالت کے اندر جانے کی کوشش کرنے والے متعدد لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد لیگی کارکن وقتی طور پر پیچھے ہٹ گئے لیکن پھر دوبارہ کارکن آگے آگئے اور شدید نعرے بازی شروع کردی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *