تازہ ترین
ہوم / صحت و تعلیم / تحریک انصاف کےنیا خیبرپختونخواہ بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے، کتنے لاکھ بچے اسکول جانے سے محرم ہیں، پول کھل گیا

تحریک انصاف کےنیا خیبرپختونخواہ بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے، کتنے لاکھ بچے اسکول جانے سے محرم ہیں، پول کھل گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا میں 5سے 16سال تک کی عمر کے 20لاکھ بچے تاحال سکولوں سے باہر ہیں جبکہ پرائمری سکولوں کے 8لاکھ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول میسرنہیں ، بہتری کیلئے4سال میں 103ارب درکار ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پچھلے 5سال کے دوران ڈراپ آئوٹ ریشو میں کمی کادعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں سے باہر 5لاکھ بچوں کو داخل کیاگیاجبکہ پرائمری سکول مکمل کرنے والے بچوں کی شرح بھی 54سے 66فیصد تک بڑھ گئی ، محکمہ تعلیم کے اعدادوشمار کے مطابق 10سے 16سال کے 10لاکھ بچے جبکہ 5سے 9سال تک کی عمرکے 10لاکھ بچے سکولوںسے باہر ہیں جس میں بتدریج اضافہ ہورہا

ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں سانحہ آرمی پبلک اسکول جیسے ایک اور حملے کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں خون کی ہولی کھیلنے کی تیاری اور منصوبہ بندی کر چکی ہیں۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کو اس ضمن میں خبردار کر دیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کی خفیہ ایجن سی این ڈی ایس ملک میں ایک مرتبہ پھر سے آرمی پبلک اسکول پشاور پر ہونے والے حملے کی طرز پر ملک میں کسی اہم عمارت یا پھر سیاسی شخصیت پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر چکی ہیں۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے تھریٹ الرٹ میں چاروں صوبائی حکومتوں کو خبردار کیا گیا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی رواں ماہ 16 دسمبر کو ہے ۔بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی ”این ڈی ایس” نے سانحہ آرمی پبلک اسکول جیسی کارروائی دوبارہ دوہرانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ، اسی خطرے کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ تخریب کاری اور دہشتگردی کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں، اہم سیاسی شخصیات اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے لیے سخت اقدماات کیے جائیں تاکہ دشمن کے خطرناک اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔وزارت داخلہ کی جانب بھیجوایا گیا یہ الرٹ کے موصول ہونے کے بعد حکومت سندھ نے فوری طور پر صوبہ بھر میں ریڈ الارٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس ارو رینجرز کو حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی کئی دہشتگرد حملے ہوئے جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی ”این ڈی ایس” کے ملوث ہونے کے شواہد ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *