تازہ ترین
ہوم / صحت و تعلیم / ادرک کی چائے کے کرشماتی فوائد

ادرک کی چائے کے کرشماتی فوائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کی آمد ہے اور ایسے میں گرم مشروبات کا استعمال بے حد بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں ادرک کی چائے کا استعمال بے شمار فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔ ادرک میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جبکہ اس میں وٹامن سی، میگنیشیئم اومختلف معدنیات کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ادرک کی چائے کا روزانہ استعمال جسم کو بے شمار فوائد پہنچا سکتا ہے۔ آئیں دیکھیں وہ فوائد کون کون سے ہیں۔قوت مدافعت میں اضافہ، درد میں کمی نظام ہاضمے میں بہتری،امراض قلب سے حفاظت،دمے سےحفاظت،جگر کی صفائی کا قدرتی طریقہ،نزلہ زکام سے نجات،گردے کی پتھری کو توڑنے میں معاون،فالج کے خطرے میں

کمی،کینسر کے خلیات کی افزائش میں کمی،دوران خون میں اضافہ۔یہ بھی پڑھئے:میتھی ایک عام دستیاب بوٹی یا یوں کہہ لیں سبزی ہے جو اکثر افراد آلو کے ساتھ بنانا پسند کرتے ہیں یا بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں اس کا استعمال کرتی ہیں۔ مگر کیا آپ کو پتا ہے کہ یہ سبز پتے صحت کے لیے کتنے فائدہ مند ہیں جس کے بیج بھی مصالحے اور مختلف ادویات کی تیاری کے لیے استعمال ہوتے ہیں؟ اگر معلوم نہیں تو میتھی کے فوائد جان لیں۔ انڈے اور پالک یاداشت کے لیے بہتر ماں کے دودھ کی مقدار بڑھائے میتھی بریسٹ ملک کی مقدار بڑھانے کے لیے کافی فائدہ مند ہے، اسے چائے یا سپلیمنٹ کی شکل میں استعمال کرنا خواتین کو اس مسئلے سے نجات پانے میں مدد دے سکتا ہے۔ جسمانی ورم میں کمی میتھی جراثیم کش ہونے کے ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسمانی ورم میں کرکے مختلف امراض جیسے ڈپریشن، امراض قلب اور جوڑوں کے درد وغیرہ سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ پھل اور سبزیاں فالج سے بچاؤ کے لیے مفید نظام ہاضمہ بہتر کرے یہ بھوک بڑھانے کے لیے فائدہ مند ہے جبکہ غذائی نالی کے مختلف مسائل جیسے بدہضمی، قبض اور گیس جیسے مسائل کے خلاف بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس کو کھانے سے معدے میں شوگر جذب ہونے کی رفتار سست ہوتی ہے اور انسولین کی پیداوار بڑھتی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اسے بہترین ثابت کرتا ہے جبکہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *