تازہ ترین
ہوم / صحت و تعلیم / وزیراعظم کےد ورہ ملائیشیا کے ثمرات!پاکستانی نوجوانوں کی موج لگ گئی، ملائیشیا نے شاندار اعلان کردیا

وزیراعظم کےد ورہ ملائیشیا کے ثمرات!پاکستانی نوجوانوں کی موج لگ گئی، ملائیشیا نے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملائیشین ہائی کمشنر نے پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملائیشین ہائی کمشنر سے ملاقات کی جس میں ملائیشین ہائی کمشنر نے پکاستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشین ہائی کمشنر کے مطابق ملائیشیا پاکستانی نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کو بھی تیار ہے۔ملاقات میں نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی اور تربیتی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائیشین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون ضروری ہے۔ ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم

عمران خان نوجوانوں کو بااختیار اور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد بے روزگار نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا جس پر ان کا کافی تمسخر اُڑایا گیا لیکن پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کے لیے اور مفاد عامہ میں کئی پراجیکٹس کا آغاز کیا جس پر انہیں خوب سراہا بھی گیا۔ حال ہی میں جاپان کے انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر (جے آئی سی سی ) نے پاکستان کی وفاقی حکومت کے افسران کے لیے جاپانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سو فیصد اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا۔یہ تمام اسکالر شپس ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اسکالر شپ (جے ڈی ایس) کے پراجیکٹ کے تحت دی جائیں گی۔ ان اسکالر شپس کو جاپانی حکومت کی امداد کے تحت فراہم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *