ہوم / صحت و تعلیم / چین بھی وزیراعظم کی تعلیم کیلئے کی جانے والی کوششوں کا معترف نکلا، پاکستانی طالبعلموں کیلئے شاندار اعلان کردیا

چین بھی وزیراعظم کی تعلیم کیلئے کی جانے والی کوششوں کا معترف نکلا، پاکستانی طالبعلموں کیلئے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔۔وزیراعظم عمران خان قومی یونیورسٹی لانچ تقریب میں پہنچ گئے۔لانچنگ کانفرنس کا نام ‘ ایمرجنگ چیلنجز فار پاکستان’ رکھا گیا ہے۔ یونیورسٹی کو اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کا نام دیا جا ئے گا۔ اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے انعقاد کی افتتاحی کانفرنس سے چینی سفیر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس تعلیم کی بہت بڑی تاریخ ہے۔وزیراعظم عمران خان کی کاشوں کو سراہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا۔چین نے پاکستان کے لیے اسکالرشپز کا اعلان کیا۔چین ایسا ملک ہے جو پاکستان میں ترقی کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے ۔وفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم

ہاؤس کو ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔جبکہ اس یونیورسٹی کا نام ”اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی” تجویز کیا گیا ہے ۔منصوبہ بندی کے تحت ایوان وزیر اعظم کی 30 ایکڑ اراضی پر ریسرچ یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں مختلف مضامین میں تحقیقات کے علاوہ حکومت سازی ، مختلف اداروں کو اعلیٰ معیار کی ریسرچ کے مطابق معاونت فراہم کی جا ئے گی۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے پولو گراؤنڈ، گھوڑوں کے لیے بنائے گئے اصطبل اور ایک تفریحی پہاڑی کو ختم کر کے حاصل ہونے والی زمین کو دوسرے فیز میں 30 ایکڑ رقبہ پر یونیورسٹی کی طرز پر بنا یا جا ئے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے ابتدائی طور پر ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنایا جا ئے گا۔ یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے دوسرے فیز میں وزیر اعظم ہاؤس کا 30 ایکڑ رقبہ استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں بنائی جانے والی ”اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی” کو داخلی و خارجی راستہ فورتھ ایونیو دربار بری امام سرکار کی طرف سے دیا جا ئے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی یونیورسٹی ملک کی اعلٰی معیار کی ریسرچ یونیورسٹی ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *