تازہ ترین
ہوم / علاقائی / سیالکوٹ میں درندہ صفت نوجوان کی 6سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی، صفاک درندوں نے گرفتاری کے ڈر سے معصوم بچی کیساتھ کیا کربیٹھے

سیالکوٹ میں درندہ صفت نوجوان کی 6سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی، صفاک درندوں نے گرفتاری کے ڈر سے معصوم بچی کیساتھ کیا کربیٹھے

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)سیالکوٹ کے علاقہ پسرور کے نواح میاں ہرپال میں کچھ درندہ صفت نوجوان نے 6 سال کی معصوم بچی کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق اوباش نوجوان نے 6 سالہ معصوم بچی ضمرفاطمہ کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد سفاک ملزم عبدالرحمن ولد شبیرحسین معصوم بچی کوحالت غیر ہونے پرخون میں لت پت چھوڑ کرفرار ہو گیا۔متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کروا دی ہےجس میں ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان بھر میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔رواں

برس کے آغاز میں قصور کی ننھی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ، زینب زیادتی و قتل کیس میں مجرم عمران علی کو عدالت نے سزا سنائی جس کے بعد اسے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔زینب زیادتی و قتل کیس اس برس کا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا کیس تھا جس کے مجرم کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ ایسے کئی کیسز سارا سال پاکستان کے مختلف علاقہ جات میں رپورٹ ہوتے رہے۔ رواں ماہ لاہور میں ایک درندہ صفت شخص نے کم سن بچی کو مسجد کے باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ بچی 7 سالہ عائشہ کے ساتھ 56 سالہ درندے نے مسجد میں جنسی زیادتی کی۔جیسے ہی عائشہ قرآن پاک پڑھنے کے لیے اپنے گھر سے نکلی ، درندہ صفت شخص نے اسے گلی کے کونے سے دبوچا اور اُس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر مسجد میں لے گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے 56 سالہ مجرم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔ ملک بھر میں کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ان کیسز نے والدین کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے اور اب والدین اپنی بچیوں کو اکیلے گھر سے باہر نکالنے سے کتراتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *