تازہ ترین
ہوم / علاقائی / معروف پاکستانی اینکر کو آئس نشے میں دھت گرفتار کرلیاگیا، جانتے ہیں شوہر کیساتھ کس چیز کی چوری میں ملوث نکلی

معروف پاکستانی اینکر کو آئس نشے میں دھت گرفتار کرلیاگیا، جانتے ہیں شوہر کیساتھ کس چیز کی چوری میں ملوث نکلی

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے پوش علاقہ ڈی ایچ اے سے گاڑیوں کی چوری میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار خاتون سیدہ سلمٰی عرف مہک مہر تین مختلف ٹی وی چینلز پر بطور اینکر کام بھی کر چکی ہیں۔ اے ایس پی سوہائے عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گاڑیوں کی چوری میں ملوث میاں بیوی کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اے ایس پی سوہائے عزیز کا کہنا تھا کہ دونوں میاں

بیوی آئس کے نشے میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں نے پسند کی شادی کی اور آئس کا نشہ پورا کرنے کے لیے ہی گاڑیوں کی چوریاں کرتے تھے۔ دونوں میاں بیوی ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقہ میں گاڑیاں چوری کرتے ہیں۔ دونوں ملزمان گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھی تبدیل کرتے تھے اور جب گاڑی چوری کرنے میں ناکام ہو جاتے تو پیسے حاصل کرنے کے لیے گاڑیوں کی بیٹریاں چُرا لیتے تھے اور ان بیٹریوں کو آگے فروخت کر دیا کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *